Airport passenger flight schedule

ہالینڈ،کوروناکے باعث سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ کمی

ہالینڈ کے قومی ادارہ شماریات کے دفتر سی بی ایس کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 63 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے ملک میں  کم از کم ایک رات گزاری۔ یہ تعداد2020 کے مقابلے میں 13 فیصد اور 2019 کے پری کورونا وائرس سال سے 69 فیصد کم ہے۔ روایتی طور پر سب سے بڑے گروپ جرمن سیاحوں کی تعداد 24 فیصد کم ہو کر 25 لاکھ رہ گئی  جبکہ برطانوی سیاحوں کی تعداد صرف 2 لاکھ 10 ہزار تک گر گئی جو 2020 سے 60 فیصد اور 2019 سے 90 فیصد کم ہے۔خاص طور پر برطانوی سیاحوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے طویل عرصہ سخت پابندیوں کا سامنا کرن ...

Destroyed house destruction

شمالی یورپ میں طوفان، کئی ممالک میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم

شمالی یورپ کے کئی ممالک میں شدید طوفان کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ، جرمنی اور ہالینڈ میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔جرمنی میں  کاروں پر درخت گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولینڈ میں تیز ہواؤں کے نتیجے میں تعمیراتی کرین گرنے سے بھی دو افراد ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب بجلی کی لائنیں گرنے کے بعد ہزاروں یورپی شہری بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمالی یورپ آنے والے دنوں میں متعدد طوفانوں سے متاثر ہوسکتا ہے۔ جرمن ریلوے آپریٹر ڈوئچ ...

Airport plane landing runway

آسٹریلیا نے 2 سال بعد سیاحوں کے لیے بارڈرز کھول دئیے

کورونا وبا کے باعث سخت بین الاقوامی مسافروں پر سخت ترین پابندیاں عائد کرنے والے ملک آسٹریلیا نے دو سال بعد اپنے دروازے سیاحوں کے لیے کھول دئیے ہیں۔ آسٹریلیا کو اپنے کورونا قوانین کے باعث دنیا بھر میں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے باعث آسٹریلیا کے اپنے بہت سے شہری دوسرے ملکوں میں پھنس گئے تھے۔ پابندیاں اٹھنے کے بعد آج سیاحوں کی پہلی پرواز  امریکی شہر لاس اینجلس سے سڈنی ائرپورٹ پر اتری۔ سیاحوں کا پرتپاک انداز میں خیر مقدم کیا گیا اور انہیں کھلونے تحفے میں دئیے گئے۔ آج مجموعی طور پ ...

Arabic road sign

دبئی، ٹریفک جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے کی الیکٹرانک سہولت شروع

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جیب پر بہت بھاری پڑتی ہے۔ حکومت نے ایسے شہریوں کی سہولت کے لیے جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دے رکھی تھی۔ طریقہ کار کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے ڈرائیور کو تقریباً 70منٹ خرچ کر کے قسطوں کے لیے درخواست جمع کروانا پڑتی تھی۔ دبئی پولیس کے یو اے ای کے مرکزی بنک اور دبئی اسلامی بنک کے ساتھ معاہدے کے بعد اب جرمانے کی قسط دو منٹ میں ادا کی جا سکتی ہے۔ یہ سہولت دوسرے بنکوں میں اکاؤنٹ رکھنے والے بھی استعمال کر سکتے ہیں اور اس ...

UK Pound sterling

برطانیہ نے گولڈن ویزہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

برطانوی حکومت سرمایہ کاروں کے لیے جاری گولڈن ویزہ سکیم اس ماہ کے آخر میں ختم کرنے کا اعلان کر دے گی۔ گولڈن ویزہ سکیم کے تحت جو شخص برطانیہ میں 20لاکھ پاؤنڈ سرمایہ کاری کرے اسے اور اس کے خاندان کو برطانیہ کی مستقل رہائش کی پیش کش کی جاتی ہےاور پانچ سال بعد سرمایہ کار برطانوی شہری بن سکتے ہیں۔ 50لاکھ پاؤنڈ سرمایہ کاری کرنے پر 3 سال میں مستقل رہائش اورایک کروڑپاؤنڈ کی سرمایہ کاری پر 2 سال میں شہریت مل جاتی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ روس کے ساتھ خراب تعلقات کے بعد کیا گیا ہے۔ گولڈن ویزہ سکی ...

Arrested Immigrants

آسٹریلیا میں متنازع امیگریشن بل منظور

آسٹریلیا کی وفاقی حکومت لیبر پارٹی کی مدد سے مہاجرین اور تارکین سے متعلق قانون میں متنازع ترامیم منظور کروا لی ہیں۔ اپوزیشن نے بل سینٹ میں پہنچنے پر حکومتی ترامیم کو بدلنے کی کوشش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی ترامیم اگر سینٹ سے بھی منظور ہو گئیں تو امیگریشن کے وزیر کو مذید اختیارات مل جائیں گے۔ انہیں غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے اور انہیں ڈی پورٹ کرنے کے اختیارات بھی مل جائیں گے۔ ترامیم کے مطابق اگر کوئی غیر ملکی ایسا جرم کرے جس کی  زیادہ سے زیادہ سزا دو سال تک ہو تو اس کا ویزہ منسوخ کر کے ا ...

Canada British Columbia

کینیڈا کا 28 فروری سے بارڈر پر پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی کے بعد کینیڈا نے ملک میں داخل ہونے والے افراد کے لیے پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد آنے سے پہلے اینٹی جن ٹیسٹ کے ساتھ کینیڈا میں داخل ہو سکیں گے جبکہ بچوں کو اب چودہ روز قرنطینہ میں نہیں گزارنے پڑیں گے۔ ملک کے تمام ائر پورٹس بھی 28 فروری سے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کھول دئیے جائیں گے۔ اگر ویکسی نیشن مکمل کرنے والے کسی مسافر کا ائر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو اسے رزلٹ آنے تک قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے ...

Autobahn motorway highway

جرمنی،417 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، غیر ملکی کے خلاف تحقیقات

جرمنی میں حکام ایک کروڑ پتی چیک شہری کے خلاف خطرناک حد تک تیز کار چلانے پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ رڈیم پاسر نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے جولائی 2021 میں برلن اور ہین اوور کے درمیان آٹو بان پر 417 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلائی تھی۔ اس نے اپنی سپیڈ ریکارڈ کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ بھی کر دی تھی جس کے بعد اس کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں۔ بگاٹی شیرون پر ڈرائیونگ کی یہ ویڈیو سامنے آنے کےبعد پورے ملک سے اس پر تنقید کی گئی تھی۔ جرمن پراسیکیوٹرز کا کہنا ہےکہ 58 سالہ چیک شہری نے ٹریفک قوانین کی دھ ...

honey comb bee (1)

متحدہ عرب امارات: شہد فروخت کرنے پر ایک شخص ڈی پورٹ

شہد فروخت کرنا جرم بن گیا، ایک غیر ملکی کو متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔یہ شخص جو وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارت آیا تھا اور بغیر لائسنس کے شہد فروخت رہا تھا کوپبلک پراسیکیوشن نے جرمانے کے ساتھ ڈیپورٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔فجیرہ کورٹ آف اپیل نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق حکام کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک شخص مچھلی اور سبزی منڈی میں بھیک مانگنے کےبہانے سے شہد فروخت کر رہا ہے۔ جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس سے شہد کے تین ڈبے ...

honey comb bee (2)

سوئٹزرلینڈ، پارٹ ٹائم جاب کرنیوالی خواتین مردوں سے بڑھ گئیں

 سوئٹزرلینڈ میں نوجوانوں کی بے روزگاری یورپی یونین کے تمام ممالک کی اوسط شرح سے تقریباً آدھی ہے۔وفاقی شماریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں پندرہ سے پچیس سال کی عمر کے لوگوں میں بے روزگاری کی شرح 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جرمنی 6.1 فیصد اور جمہوریہ چیک 5.3 فیصد بے روزگاری کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے جو یورپ میں سب سے کم ہے۔ یونان اور اسپین میں تقریباً 30فیصد نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں جو یورپ میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں تقریباً ایک تہائی نوج ...