WhatsApp Image 2021-10-05 at 10.20.18 (3)

آسٹریلوی شہر میلبرن میں لاک ڈاؤن کا عالمی ریکارڈ قائم

آسٹریلوی شہر میلبرن میں لاک ڈاؤن کا عالمی ریکارڈ قائم کینبرا، عبداللہ اجمل آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبورن نے کورونا لاک ڈاؤن کرنے میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ ریکارڈ اس وقت بنا جب حال ہی میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافے کے بعد شہر میں چھٹی مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا۔ مجموعی طور پر میلبورن میں لاک ڈاؤن 246 دنوں تک پہنچ گیا ہے۔ اس سے پہلے آرجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 245 دن تک لاک ڈاؤن نافذ رہا تھا۔ میلبورن میں حکام اس بات سے پریشان ہیں کہ کورونا ...

WhatsApp Image 2021-10-05 at 10.20.18

سعودی عرب: جعلی ویڈیو وائرل کرنے پر 2 پاکستانی گرفتار

سعودی عرب: جعلی ویڈیو وائرل کرنے پر 2 پاکستانی گرفتار ریاض، محمد اصغر بٹ خودساختہ گمراہ کن ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے پر  دو پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں کو الجوف شہر میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزموں کی عمریں تیس سال کے قریب ہیں اور انہوں نے ایک دکان کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی، ویڈیو ایڈٹ کر کے اس میں شدید فائرنگ کی آواز بھری اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ج ...

WhatsApp Image 2021-10-05 at 10.20.18 (2)

لاہور ائیر پورٹ پر ترکش ائیر کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

لاہور ائیر پورٹ پر ترکش ائیر کا طیارہ حادثے سے بچ گیا لاہور، جنید حمید بٹ لاہور سے استنبول جانے والی ترکش ائیر لائن کی مسافر پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ حکام کے مطابق ترکش ائیر لائن کی پرواز ٹی کے 715 صبح ساڑھے آٹھ بجے استنبول سے روانہ ہوئے۔ طیارہ فضا میں بلند ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی اس سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پائلٹ نے مہارت کے ساتھ طیارہ واپس ائر پورٹ پر اتار لیا۔ طیارے میں ساڑھے تین سو کے قریب مسافر سوار تھے جنہیں لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔ ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے مسافر ...

France

فرانسیسی ویزے کم ہونے پر الجیریا، مراکش اور تنزانیہ کا اظہار برہمی

فرانسیسی ویزے کم ہونے پر الجیریا، مراکش اور تنزانیہ کا اظہار برہمی رباط، انٹرنیشنل ڈیسک فرانس نے الجیریا، مراکش اور تنزانیہ کے شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد کم کر دی ہے۔ تینوں ممالک نے فرانس کے اس اقدام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فرانس نے الجیریا اور مراکش کے شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد ایک تہائی کم کرنے جبکہ تنزانیہ کے لیے ویزے کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔  فرانس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ قدم فرانس میں موجود ان ممالک کے شہریوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کے بعد انہیں واپس بلانے میں ...

pexels-pixabay-46148

برازیل اور مصر کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

 برازیل اور مصر کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ قاہرہ، انٹرنیشنل ڈیسک برازیل اور مصر کے اعلیٰ حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ قاہرہ میں برازیل کے سفیر انٹونیو پیٹریوٹا کی مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مبدولی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ مسافر پروازیں برازیلی درالحکومت ساؤ پالو اور مصری دارالحکومت قاہرہ کے درمیان شروع کی جائیں گی۔ مصری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان پروازوں سے دونوں ممالک کے سیاحوں کو سہولت ملنے ک ...

Turk

ترکی میں پاکستان اور افغانستان کے 17 غیر قانونی تارکین گرفتار

ترکی میں پاکستان اور افغانستان کے 17 غیر قانونی تارکین گرفتار استنبول، انٹرنیشنل ڈیسک ترک حکام نے ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے 17 غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پکڑے جانے والے غیر قانونی تارکین کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔ حکام کے مطابق انہیں ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سنلی عرفہ کے علاقے سیوریک سے گرفتار کیا گیا۔تارکین پستے کے کھیت میں چھپے ہوئے تھے اور انہوں نے حکام کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں تعاقب کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ انہیں پاکست ...

Indo

انڈونیشیا، قرنطینہ قوانین توڑنے پر 7 بھارتی شہریوں کو سزا سنا دی گئی

انڈونیشیا، قرنطینہ قوانین توڑنے پر 7 بھارتی شہریوں کو سزا سنا دی گئی جکارتہ، کارلوس پاردیدی انڈونیشیا کے علاقے بینٹن میں قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی بھارتی شہریوں کو مہنگی پڑ گئی۔ ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے  بھارتی شہر چنائی سے انڈونیشیا پہنچنے والے 5 بھارتی شہری انڈونیشیا میں موجود اپنے دو بھارتی ساتھیوں کے ساتھ ائر پورٹ سے فرار ہو گئے تھے۔ قوانین کے مطابق انڈونیشیا میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کولازمی طور پر 14 روز قرنطینہ کرنا پڑتا ہے۔تمام افراد کو گرفتار کر کے عدالت می ...

Thai

تھائی ائر کا یکم اکتوبر سے کئی ممالک تک پروازیں شروع کرنے کا اعلان

تھائی ائر کا یکم اکتوبر سے کئی ممالک تک پروازیں شروع کرنے کا اعلان بنکاک، انٹرنیشنل ڈیسک تھائی لینڈ کی سب سے بڑی ائر لائن تھائی ائر نے یکم اکتوبر سے ان ممالک تک پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں بڑے پیمانے پر شہریوں کو ویکسی نیشن لگا دی گئی ہے۔ ان میں ایسے ممالک شامل ہیں جہاں کم و بیش 70 فیصد شہریوں کوکو رونا ویکسی نیشن لگائی جا چکی ہے۔ ابتدائی طور پر جن ممالک کے لیے پروازیں شامل کی جائیں گی ان میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ تھائی ائیر کے ایک اعلیٰ عہد ...

petrol uk

برطانیہ میں پٹرول کا بحران ،فوج طلب کرنے کا فیصلہ

برطانیہ میں پٹرول کی کمی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے پٹرول کی سپلاٗی اور چین کا بحران پیدا ہو گیا۔ حکومتی بیٹھک کے بعد وزرا نے بتایا کہ پٹرول کا بحران صرف چند شہروں میں ہے۔حکومتی وزرا کے مطابق پٹرول شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے ٓارمی کو بھی بلایا جا سکتا ہے ۔حکومت اس پہلو پر بھی سوچ رہی ہے کہ شارٹ ٹرم ورک ویزہ جاری کر کے لاری اور ٹریلر  ڈرائیورز  کو یورپ سیمت دنیا کے دیگر ممالک سے بلایا جا سکتا ہے۔ بر طانیہ میں اس وقت ایک لاکھ کے قریب ٹریلر، ٹرک اور لاری ڈرائ ...

jo biden

بائیڈن انتظامیہ کا سالانہ ایک لاکھ 25 ہزار مہاجرین امریکہ بلانے کا اعلان

امریکی صدر بائیڈن نے اپنے انتخابی وعدے کے مطابق امریکہ میں مہاجرین کی تعداد بڑھانے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا ہے۔ مالی سال 2020 کے لیے امریکہ آنے والے مہاجرین کی تعداد 62 ہزار 500 مقرر کی گئی تھی۔ امریکی دفتر خارجہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں یہ تعداد دگنی کرنے کے لیےوزارت  ہوم لینڈ سیکیورٹی اور کانگرس سے مشاورت کرے گا۔ سابق امریکی صدر نے مہاجرین کی سالانہ تعداد کو 15 ہزار تک محدود کر دیا تھا جو امریکہ میں مہاجرین کے پروگرام کی جدید تاریخ کی کم ترین تعداد تھی۔ امریکہ ک ...