Security Alert

روسی حملہ، پاکستانی طلبہ کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

روسی فوج کے یوکرین پرحملے کے بعد یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں تعینات پاکستان کے سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ نول اسرائیل کھوکھر نے یہ ہدایت وہاں موجود 40 طلبہ کے ساتھ ورچوئل ملاقات کے دوران کی۔ طلبہ سے کہا گیا ہے کہ یوکرین میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اس لیے انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان واپس چلے جائیں۔ تاہم انہیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جو طلبہ اپنے کسی امتحان یا دیگر ضروری مصروفیت کی وجہ سے پاکستان نہیں جا سکیں گے ان ...

Germany German Glag

جرمن حکومت کا کم سے کم اجرت 12 یورو فی گھنٹہ کرنے کا اعلان

جرمنی نے اکتوبر سے کم سے کم اجرت میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ اس سال کی آخری سہ ماہی شروع ہوتے ہی کم سے کم اجرت 12 یورو کر دی جائے گی۔ اجرت میں اضافہ دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں یکم جولائی کو کم سے کم اجرت 9.82 یورو فی گھنٹہ سے بڑھا کر 10.45 یورو کر دی جائے گی۔ یکم اکتوبر کو دوسرے مرحلے میں اسے مذید بڑھا کر 12 یورو فی گھنٹہ کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے جرمنی میں کام کرنے والے 62 لاکھ سے زائد ورکرز کو فائدہ ہو گا جن میں اپنا کام کرنے والے اور مر ...

German Police

جرمنی، پناہ گزینوں پر 1250 سے زائد حملے

گزشتہ سال کے دوران جرمنی میں تارکین وطن پر ایک ہزار 250 سے زائد حملے کئے گئے۔ زیادہ تر حملوں میں دائیں بازو کے شدت پسند گروہ ملوث تھے۔ نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف کام کرنے والی ایک این جی او کے مطابق حملوں کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ایک جرمن اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں پناہ گزینوں اور ان کے رہائشی مقامات پر سن 2021 کے دوران مجموعی طور پر 1250 سے زائد حملے ریکارڈ کئے گئے۔ ان حملوں میں 153 افراد زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ جرائم مشرقی جرمنی کے علاقے برانڈنبرگ میں ہوئے جہاں ملک بھر میں سب س ...

Open

ناروے نے زیادہ تر کوروناپابندیاں ختم کر دیں

ناروے کی حکومت نے ملک میں رائج زیادہ تر کوورنا پابندیاں ختم کر دی ہیں تاہم ماسک پہننے اور عوامی مقامات پر ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندیاں جاری رہیں گی۔ یہ فیصلہ نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اور نارویجن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے مشورے پر مبنی ہے جو اب بہت سے اقدامات کو ختم کرنے کی سفارش کرتا ہے۔ نئے اعلانات کے بعد لوگوں کے گھروں میں مہمانوں کی اور عوامی مقامات پر اکٹھے ہونے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ عوامی مقامات پر نشستوں میں فاصلے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔یونیورسٹیوں، یون ...

Airport passenger flight schedule

ہالینڈ،کوروناکے باعث سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ کمی

ہالینڈ کے قومی ادارہ شماریات کے دفتر سی بی ایس کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 63 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے ملک میں  کم از کم ایک رات گزاری۔ یہ تعداد2020 کے مقابلے میں 13 فیصد اور 2019 کے پری کورونا وائرس سال سے 69 فیصد کم ہے۔ روایتی طور پر سب سے بڑے گروپ جرمن سیاحوں کی تعداد 24 فیصد کم ہو کر 25 لاکھ رہ گئی  جبکہ برطانوی سیاحوں کی تعداد صرف 2 لاکھ 10 ہزار تک گر گئی جو 2020 سے 60 فیصد اور 2019 سے 90 فیصد کم ہے۔خاص طور پر برطانوی سیاحوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے طویل عرصہ سخت پابندیوں کا سامنا کرن ...

Destroyed house destruction

شمالی یورپ میں طوفان، کئی ممالک میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم

شمالی یورپ کے کئی ممالک میں شدید طوفان کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ، جرمنی اور ہالینڈ میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔جرمنی میں  کاروں پر درخت گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولینڈ میں تیز ہواؤں کے نتیجے میں تعمیراتی کرین گرنے سے بھی دو افراد ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب بجلی کی لائنیں گرنے کے بعد ہزاروں یورپی شہری بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمالی یورپ آنے والے دنوں میں متعدد طوفانوں سے متاثر ہوسکتا ہے۔ جرمن ریلوے آپریٹر ڈوئچ ...

Autobahn motorway highway

جرمنی،417 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، غیر ملکی کے خلاف تحقیقات

جرمنی میں حکام ایک کروڑ پتی چیک شہری کے خلاف خطرناک حد تک تیز کار چلانے پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ رڈیم پاسر نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے جولائی 2021 میں برلن اور ہین اوور کے درمیان آٹو بان پر 417 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلائی تھی۔ اس نے اپنی سپیڈ ریکارڈ کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ بھی کر دی تھی جس کے بعد اس کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں۔ بگاٹی شیرون پر ڈرائیونگ کی یہ ویڈیو سامنے آنے کےبعد پورے ملک سے اس پر تنقید کی گئی تھی۔ جرمن پراسیکیوٹرز کا کہنا ہےکہ 58 سالہ چیک شہری نے ٹریفک قوانین کی دھ ...

honey comb bee (2)

سوئٹزرلینڈ، پارٹ ٹائم جاب کرنیوالی خواتین مردوں سے بڑھ گئیں

 سوئٹزرلینڈ میں نوجوانوں کی بے روزگاری یورپی یونین کے تمام ممالک کی اوسط شرح سے تقریباً آدھی ہے۔وفاقی شماریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں پندرہ سے پچیس سال کی عمر کے لوگوں میں بے روزگاری کی شرح 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جرمنی 6.1 فیصد اور جمہوریہ چیک 5.3 فیصد بے روزگاری کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے جو یورپ میں سب سے کم ہے۔ یونان اور اسپین میں تقریباً 30فیصد نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں جو یورپ میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں تقریباً ایک تہائی نوج ...

Open Signn

ڈنمارک کا آئندہ ہفتے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

برطانیہ، آئرلینڈ اور ہالینڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈنمارک نے آئندہ ہفتے کورونا پابندیاں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ان تینوں ممالک نے اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے باوجود کورونا پابندیاں ختم کر دی تھیں یا ان میں بڑی نرمی کر دی تھی۔ ڈنمارک نے دو ہفتے قبل ایک مہینے کے لاک ڈاؤن کے بعد پابندیوں میں نرمی کی تھی جن کے تحت سینما اور موسیقی کے مقامات کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ لازمی فیس ماسک اور ریستورانوں کو مخصوص اوقات میں کھولنے کی پابندیاں نہیں ہٹائی گئی تھیں۔  وزیر صحت میگنس ہنیک ...

Sea Rescue

سپین: 300 افریقی تارکین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

سپین،300افریقی تارکین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا سہیل فاروق، میڈرڈ 28  جنوری           2022  افریقہ سے غیر قانونی طریقے سے یورپ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین سو سے زائد تارکین کو کھلے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیاگیا۔ تارکین مختلف کشتیوں میں سوار ہو کر سپین کے کینری آئی لینڈ کے ذریعے یورپ میں داخل ہونے کے خواہشمند تھے۔ سپین کی سمندر میں ریسکیو آپریشن کرنے والی سروس نے انہیں بچا کر زمین پر منتقل کیا۔ ایک این جی او کے مطاب ...