Canada Trucks

ٹرک ڈرائیورز نے کینیڈا، امریکہ ہائی وے بلاک کر دی

ٹرک ڈرائیورز نے کینیڈا، امریکہ ہائی وے بلاک کر دی محمد اویس، ٹورنٹو 22  جنوری           2022  کینیڈا میں ٹرک ڈرائیورز کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دئیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیورز نے کینیڈا اور امریکہ ملانے والی ہائی وے بلاک کردی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مینی ٹوبا کی عالمی سرحد پر درجنوں ٹرک ڈرائیور ٹرک ہائی پر کھڑے کر کے احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈرائیورز ہاتھوں میں کینیڈا کے پرچم ...

Nusrat Jahan US Judge

امریکہ میں پہلی مسلمان خاتون وفاقی جج نامزد​

امریکہ میں پہلی مسلمان خاتون وفاقی جج نامزد برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی 22  جنوری           2022  امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں پہلی مرتبہ کسی مسلمان خاتون کو وفاقی جج نامزد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت جہاں کو وفاقی جج نامزد کیا گیا ہے جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ نصرت جہاں اس وقت امریکن سول لبرٹیز یونین الینائے میں لیگل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ 44 سالہ نصرت جہاں کا نام امریکی ایوان بالا یعنی ...

Miami Airport

ماسک نہ پہننے پر میامی سے لندن جانے والی پرواز واپس

ماسک نہ پہننے پر میامی سے لندن جانے والی پرواز واپس برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی 22  جنوری           2022  امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے برطانوی دارالحکومت لندن جانے والی پرواز غیر معمولی صورتحال پیدا ہونے پر واپس اتار لی گئی۔ رپورٹس کے مطابق لندن روانہ ہونے والی پرواز میں ایک خاتون نے ماسک پہننے سے انکار کر دیا تھا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ یہ خاتون فرسٹ کلاس کیبن میں سفر کر رہی تھیں اور بار بار شراب پی رہی تھیں۔ عملے ...

Files Shelf

امریکہ، لاکھوں پناہ گزینوں کی درخواستیں التوا کا شکار

امریکہ، لاکھوں پناہ گزینوں کی درخواستیں التوا کا شکار برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی 20  جنوری           2022  امریکی امیگریشن عدالتوں میں گزشتہ سال پناہ گزینوں کی درخواستوں کی تعداد 16 لاکھ ہو گئی ہے۔ سیراکیوز یونیورسٹی کے ٹرانزیکشنل ریکارڈز ایکسیس کلیئرنگ ہاؤس کے مطابق پناگزینوں کے  کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ طویل انتظار کے با وجود پناہ گزینوں کو عدالتی فیصلے کا سالوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے کہ آیا وہ امریکہ میں ...

Cancelled

امریکہ جانے والی متعدد پروازیں منسوخ یا روٹ تبدیلی پر مجبور

امریکہ جانے والی متعدد پروازیں منسوخ یا روٹ تبدیلی پر مجبور برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی 20  جنوری           2022  بعض امریکی ائیر پورٹس کے قریب فائیو جی ٹیکنالوجی آپریشنل ہونے کے مسئلے پر امریکہ جانے والی متعدد پروازیں منسوخ یا روٹ تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئیں۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فائیو جی ٹیکنالوجی آپریشنل ہونے کے باوجود ایسے طیاروں کی فہرست جاری کی تھی جو امریکی ائیر پورٹس پر اتر سکتے تھے لیکن ان میں بوئنگ ...

Houses

کینیڈا: مہاجرین کی سہولیات کے لیے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کا منصوبہ

کینیڈا: مہاجرین کی سہولیات کے لیے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کا منصوبہ محمد اویس، ٹورنٹو 18  جنوری           2022  کینیڈین حکومت نے چار صوبوں میں مہاجرین کو بسانے کے لیے 9 نئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر ساڑھے 3 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔ وفاقی حکومت چار صوبوں  کے چھوٹے قصبوں اور کمیونٹی پر رقم خرچ کرے گی۔ امیگریشن منسٹر شان فریزر نے بتایا کہ نئے آنے والے مہاجرین کو مشکلات سے بچانے ، جاب ٹریننگ اور کینیڈا میں زندگی شروع کرنے ...

Refugees

کینیڈا کا 40 ہزار افغان مہاجرین کو مستقل رہائش دینے کا اعلان

کینیڈا کا 40 ہزار افغان مہاجرین کو مستقل رہائش دینے کا اعلان محمد اویس، ٹورنٹو 18  جنوری           2022  کینیڈین حکومت نے جنگ بندی کے بعد افغانستان میں طالبان کی حکومت میں مشکلات کا شکار 40 ہزار افراد کو اپنے ملک میں مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا اس سال مجموعی طور پر دنیا بھر سے چار لاکھ 11 ہزار افراد کو مستقل رہائش دے گا۔ امیگریشن کےوزیر شان فریزر کا کہنا ہے کہ تاحال تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کا ہدف کامیابی سے ...

Dollars

کورونا میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت دوگنی ہو گئی

کورونا میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت دوگنی ہو گئی برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی 17  جنوری           2022  ایک برطانوی تنظیم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں دوگنا تک اضافہ ہو گیا ہے۔اوکسفیم کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں غربت اور عدم مساوات بڑھنے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کے دس امیر ترین افراد نے اپنی دولت کو ڈبل کر لیا ہے۔والی رپورٹ میں آکسفیم نے کہا ہے ک ...

USA visa

امریکہ: اعلیٰ پروفیشنلز کو ورک ویزوں کے اجرا میں اضافہ

امریکہ: غیر ملکی اعلیٰ پروفیشنلز کے ورک ویزوں میں اضافہ برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی 13  جنوری           2022  امریکہ میں ایچ ون بی یعنی اعلیٰ ہنر مندوں کو دئیے جانے والے ویزوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس کیٹیگری میں دی جانے والی درخواستوں کے مسترد ہونے کی شرح ٹرمپ دور سے پہلے کی شرح پر آ گئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی غیر ملکیوں کے ویزوں کی سخت پالیسیوں کے باعث دوسری کیٹیگریز کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ہنرمندوں ...

canada police

کینیڈا: کورونا سے پبلک سروس کے ادارے شدید متاثر

کینیڈا: کورونا سے پبلک سروس کے ادارے شدید متاثر محمد اویس، ٹورنٹو 11  جنوری           2022  کورونا وائرس کا شکارہونے کی وجہ سے کینیڈا کے تمام صوبوں میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد آئیسولیشن اختیار کرنے پر مجبور ہے۔ سٹاف کی کمی کی وجہ سے ہسپتالوں اور پولیس سمیت تمام عوامی خدمات کے سرکاری اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں اور پولیس کی ایمرجنسی خدمات میں خلل پڑنے سے بڑے نقصان کا خدشہ بھی منڈلا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کینیڈا ک ...