کینیڈا کا 40 ہزار افغان مہاجرین کو مستقل رہائش دینے کا اعلان

Muhammad Awais Canada

محمد اویس، ٹورنٹو

18  جنوری           2022 

کینیڈین حکومت نے جنگ بندی کے بعد افغانستان میں طالبان کی حکومت میں مشکلات کا شکار 40 ہزار افراد کو اپنے ملک میں مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا اس سال مجموعی طور پر دنیا بھر سے چار لاکھ 11 ہزار افراد کو مستقل رہائش دے گا۔ امیگریشن کےوزیر شان فریزر کا کہنا ہے کہ تاحال تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کا ہدف کامیابی سے پورا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اعلان کے بعد سے اب تک 6 ہزار 750 افغان مہاجرین کینیڈا پہنچ چکے ہیں جو اس ہفتے کے آخر تک 7 ہزار کا ہندسہ عبور کر جائیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ 40 ہزار افغان باشندوں کو کینیڈا میں بسانے کا ہدف اگلے سال پورا ہو جائے گا۔ موجودہ حکومت اگلے تین سال میں 12لاکھ مہاجرین کو کینیڈا میں مستقل رہائش دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket