امریکہ میں پہلی مسلمان خاتون وفاقی جج نامزد

Burhan Chaudhary

برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی

22  جنوری           2022 

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں پہلی مرتبہ کسی مسلمان خاتون کو وفاقی جج نامزد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت جہاں کو وفاقی جج نامزد کیا گیا ہے جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ نصرت جہاں اس وقت امریکن سول لبرٹیز یونین الینائے میں لیگل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ 44 سالہ نصرت جہاں کا نام امریکی ایوان بالا یعنی سینٹ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا جہاں سے ان کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی۔

نصرت جہاں منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف نیو یارک میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ امریکی صدر اب تک مختلف عدالتوں میں 87 نامزدگیاں کر چکے ہیں جن میں کئی خواتین اور دوسرے ممالک سے امریکہ آنے والے افراد بھی شامل تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket