ماسک نہ پہننے پر میامی سے لندن جانے والی پرواز واپس

Burhan Chaudhary

برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی

22  جنوری           2022 

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے برطانوی دارالحکومت لندن جانے والی پرواز غیر معمولی صورتحال پیدا ہونے پر واپس اتار لی گئی۔ رپورٹس کے مطابق لندن روانہ ہونے والی پرواز میں ایک خاتون نے ماسک پہننے سے انکار کر دیا تھا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ یہ خاتون فرسٹ کلاس کیبن میں سفر کر رہی تھیں اور بار بار شراب پی رہی تھیں۔ عملے نے اس خاتون کو پروٹوکول کے مطابق ماسک پہننے کا کہا لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ بار بار درخواست کے بعد بھی ماسک نہ پہننے پر پائلٹ نے جہاز واپس میامی ائیر پورٹ پر اتار لیا۔ اس وقت اسے روانہ ہوئے صرف ایک گھنٹہ ہوا تھا۔ ائیر پورٹ پر پولیس پہلے سے پرواز کا انتظار کر رہی تھی جس نے خاتون کو حراست میں لے کر پولیس سٹیشن ملتوی کر دیا۔ باقی مسافروں کو دوسری پرواز سے لندن روانہ کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket