ٹرک ڈرائیورز نے کینیڈا، امریکہ ہائی وے بلاک کر دی

Muhammad Awais Canada

محمد اویس، ٹورنٹو

22  جنوری           2022 

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیورز کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دئیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیورز نے کینیڈا اور امریکہ ملانے والی ہائی وے بلاک کردی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مینی ٹوبا کی عالمی سرحد پر درجنوں ٹرک ڈرائیور ٹرک ہائی پر کھڑے کر کے احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈرائیورز ہاتھوں میں کینیڈا کے پرچم اٹھا کر مینی ٹوبا 75 ہائی وے پر احتجاج کر رہے ہیں جو مینی ٹوبا کی ایمرسن کاؤنٹی کو امریکی ریاست شمالی ڈیکوٹا کے شہر پیمبینا سے ملاتی ہے۔ ہائی وے پر ٹرک کھڑے ہونے سے کینیڈا سے جانے اور کینیڈا میں آنے والی ٹریفک سست روی کا شکار ہو گئی۔

ہفتے سے لاگو ہونے والے قانون کے مطابق کورونا ویکسین نہ کروانے والے غیر ملکی ٹرک ڈرائیورز کو کینیڈا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کینیڈین ٹرک ڈرائیورز جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی یا پوری ویکسین نہیں لگوائی انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت تو دی جائے گی لیکن انہیں کوویڈ ٹیسٹ کروانے کے علاوہ قرنطینہ میں بھی رہنا ہو گا۔ ایسا ہی قانون ہفتے سے امریکہ میں بھی لاگو ہو گیا ہے جس کے تحت ویکسین نہ کروانے والے کسی ٹرک ڈرائیور کو بھی ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ٹریڈ ایسوسی ایشنز نے نئے حکومتی اقدام پر تنقید کی تھی اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس سے سپلائی چین پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ کورونا کے باعث پہلے کی سٹاف ضرورت سے کم ہے۔ کینیڈین ٹرکنگ الائنس کے مطابق کینیڈا کے 12 ہزار ٹرک ڈرائیورز میں سے 10 فیصد یعنی 12 سو ڈرائیورز نے ویکسی نیشن نہیں کروائی اس لیے وہ ٹرک لے کر امریکہ نہیں جا سکیں گے۔

Shopping Basket