کینیڈا: مہاجرین کی سہولیات کے لیے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کا منصوبہ

Muhammad Awais Canada

محمد اویس، ٹورنٹو

18  جنوری           2022 

کینیڈین حکومت نے چار صوبوں میں مہاجرین کو بسانے کے لیے 9 نئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر ساڑھے 3 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔ وفاقی حکومت چار صوبوں  کے چھوٹے قصبوں اور کمیونٹی پر رقم خرچ کرے گی۔ امیگریشن منسٹر شان فریزر نے بتایا کہ نئے آنے والے مہاجرین کو مشکلات سے بچانے ، جاب ٹریننگ اور کینیڈا میں زندگی شروع کرنے کے لیے یہ پروگرام انتہائی اہم اور مدد گار ثابت ہو گا۔ کیوبک صوبے کے علاوہ ایسے پروگرام تمام کینیڈا میں جاری ہیں۔

ساڑھے تین کروڑ ڈالر میں سے دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے 9 نئے مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ باقی کے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر پہلے سے قائم 14 مراکز کی بہتری کے لیے خرچ ہوں گے۔ پروگرام سے مہاجرین انگلش اور فرنچ زبان بھی سیکھ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket