کینیڈا: کورونا سے پبلک سروس کے ادارے شدید متاثر

10156022_818120871541043_8286048826052837771_n

محمد اویس، ٹورنٹو

11  جنوری           2022 

کورونا وائرس کا شکارہونے کی وجہ سے کینیڈا کے تمام صوبوں میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد آئیسولیشن اختیار کرنے پر مجبور ہے۔ سٹاف کی کمی کی وجہ سے ہسپتالوں اور پولیس سمیت تمام عوامی خدمات کے سرکاری اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں اور پولیس کی ایمرجنسی خدمات میں خلل پڑنے سے بڑے نقصان کا خدشہ بھی منڈلا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب ایمرجنسی کال کی صورت میں کوئی ایمبولینس دستیاب نہیں تھی۔

ٹورنٹو کی سٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کے ملازمین میں سے 12.8 فیصد کورونا کا شکار ہو کر چھٹی پر ہیں۔ صرف پیرامیڈیکل سٹاف میں سے ہی 1400 ملازمین کورونا کا شکار ہو کر گھروں پر قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اونٹاریو کی علاقائی ٹرانزٹ آپریٹر میٹرو لینکس کا 20 سے 30 فیصد سٹاف کورونا کا شکار ہونے پر اس کی سروسز 15 فیصد تک محدود کر دی گئی ہیں۔ا دھر بحر اوقیانوس  کے شہر ہیلی فیکس میں کورونا کا شکار ملازموں کی کمی کے باعث بس اور فیری سروس معطل رہی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket