Otago high school

نیوزی لینڈ، مسلمان طالبہ کا نقاب نوچنے والی لڑکیاں سکول سے فارغ

نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن کے اوٹیگو گرلز ہائی سکول میں میں مسلمان لڑکی کا نقاب نوچنے والی تین میں سے دو لڑکیوں کو سکول سے نکال دیا گیا ہے۔ ٹین ایجر تینوں لڑکیوں نے بلا اشتعال ایک مسلمان طالبہ ہدیٰ الجماع کا نقاب نوچ کر پھینک دیا تھا اور اس پر نسل پرستانہ فقرے کسے تھے۔ پاس کھڑی لڑکیوں نے اس حملے کی موبائل فونز پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تھی جو وائرل ہو گئی تھی۔ یہ واقعہ نو فروری کو پیش آیا تھا۔ تیسری لڑکی کو نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے تاہم اسے سکول سے نہیں نکالا گیا۔ ہدیٰ الجمع ...

Open

ناروے نے زیادہ تر کوروناپابندیاں ختم کر دیں

ناروے کی حکومت نے ملک میں رائج زیادہ تر کوورنا پابندیاں ختم کر دی ہیں تاہم ماسک پہننے اور عوامی مقامات پر ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندیاں جاری رہیں گی۔ یہ فیصلہ نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اور نارویجن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے مشورے پر مبنی ہے جو اب بہت سے اقدامات کو ختم کرنے کی سفارش کرتا ہے۔ نئے اعلانات کے بعد لوگوں کے گھروں میں مہمانوں کی اور عوامی مقامات پر اکٹھے ہونے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ عوامی مقامات پر نشستوں میں فاصلے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔یونیورسٹیوں، یون ...

Airport passenger flight schedule

ہالینڈ،کوروناکے باعث سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ کمی

ہالینڈ کے قومی ادارہ شماریات کے دفتر سی بی ایس کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 63 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے ملک میں  کم از کم ایک رات گزاری۔ یہ تعداد2020 کے مقابلے میں 13 فیصد اور 2019 کے پری کورونا وائرس سال سے 69 فیصد کم ہے۔ روایتی طور پر سب سے بڑے گروپ جرمن سیاحوں کی تعداد 24 فیصد کم ہو کر 25 لاکھ رہ گئی  جبکہ برطانوی سیاحوں کی تعداد صرف 2 لاکھ 10 ہزار تک گر گئی جو 2020 سے 60 فیصد اور 2019 سے 90 فیصد کم ہے۔خاص طور پر برطانوی سیاحوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے طویل عرصہ سخت پابندیوں کا سامنا کرن ...

Destroyed house destruction

شمالی یورپ میں طوفان، کئی ممالک میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم

شمالی یورپ کے کئی ممالک میں شدید طوفان کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ، جرمنی اور ہالینڈ میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔جرمنی میں  کاروں پر درخت گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولینڈ میں تیز ہواؤں کے نتیجے میں تعمیراتی کرین گرنے سے بھی دو افراد ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب بجلی کی لائنیں گرنے کے بعد ہزاروں یورپی شہری بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمالی یورپ آنے والے دنوں میں متعدد طوفانوں سے متاثر ہوسکتا ہے۔ جرمن ریلوے آپریٹر ڈوئچ ...

Airport plane landing runway

آسٹریلیا نے 2 سال بعد سیاحوں کے لیے بارڈرز کھول دئیے

کورونا وبا کے باعث سخت بین الاقوامی مسافروں پر سخت ترین پابندیاں عائد کرنے والے ملک آسٹریلیا نے دو سال بعد اپنے دروازے سیاحوں کے لیے کھول دئیے ہیں۔ آسٹریلیا کو اپنے کورونا قوانین کے باعث دنیا بھر میں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے باعث آسٹریلیا کے اپنے بہت سے شہری دوسرے ملکوں میں پھنس گئے تھے۔ پابندیاں اٹھنے کے بعد آج سیاحوں کی پہلی پرواز  امریکی شہر لاس اینجلس سے سڈنی ائرپورٹ پر اتری۔ سیاحوں کا پرتپاک انداز میں خیر مقدم کیا گیا اور انہیں کھلونے تحفے میں دئیے گئے۔ آج مجموعی طور پ ...