حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مشرق وسطیٰ کی ائرلائنز تقریباً دو لاکھ ملازمین بھرتی کریں گی

download

زبیر ابراہیم، دبئی

20  اکتوبر 2021

کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی کے بعد ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی ائر لائنز  آئندہ بیس برسوں میں بڑے پیمانے پر ملازمین رکھیں گی۔ امریکی طیارہ ساز کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایمریٹس، اتحاد اور دوسری ائیر لائنز ایک لاکھ 96 ہزار ملازمین بھرتی کریں گی جن میں 54 ہزار پائلٹس، 51 ہزار ٹیکنیشن اور 91 ہزار کیبن کریو کے ارکان شامل ہیں۔ ان کے اندازے کے مطابق مشرق وسطیٰ کی ائر لائنز سن 2040 تک 7 کھرب ڈالر کے 3 ہزار نئے طیارے خریدیں گی۔

حال ہی میں ایمریٹس اور اتحاد ائر نے آئندہ چند ہفتوں کے دوران ساڑھے چار ہزار سے زائد کیبن کریو بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کو اس مدت کے دوران فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد دگنی ہونے کی امید بھی ہے۔ان اندازوں کے مطابق خطے میں کارگو جہازوں کی تعداد 80 سے بڑھ کر 150 اور مسافر طیاروں کی تعداد 660 سے بڑھ کر ایک ہزار 750 تک ہو سکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket