اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

Kiran Hameed

کرن حمید، اسلام آباد

5  جنوری           2022 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سعودی شہر جانے والی مسافر وں سے بھری پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ نجی کمپنی ائر بلیو کی پرواز اسلام آباد ائر پورٹ سے روانہ ہوئی۔ فضا میں بلند ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی پائلٹ نے تکنیکی خرابی نوٹ کی۔ اس نے فوری طور پر اسلام آباد ائر پورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے واپس لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ کنٹرول ٹاور سے اسے فوری طور پر رن وے کلیئر کروا کر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔

طیارے کے کپتان نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اور حفاظت کے ساتھ فنی خرابی کے باوجود طیارے کو لینڈ کروا لیا۔ طیارے کی ائر پورٹ پر ہی مرمت کرکے اسے منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket