سعودی عرب:دو عمرے اکٹھے کرنے پر پابندی عائد

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

5  جنوری           2022 

سعودی حکومت نے ایک عمرہ کرنے کے فوری بعد دوسرا عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے بڑھنے کیسز کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ پرمٹ جاری کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ آئندہ عمرے کے خواہشمند خواتین و حضرات کو ایک عمرے کے بعد  دوسرے عمرے کا پرمٹ حاصل کرنے کے لیے کم از کم دس دن تک انتظار کرنا ہو گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے حرم شریف میں طواف اور نماز کے دوران معتمرین کا رش کم ہو گا جس سے سماجی فاصلے سمیت کورونا روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات کو مؤثر انداز میں لاگو کرنے میں مدد ملے گی۔ سعودی عرب میں گزشتہ روز اومیکرون کے دو ہزار 585 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو ایک روز پہلے کی تعداد سے 800 زیادہ ہیں۔ اسی لیے مسجدالحرام اور مسجد نبوی (ص) میں ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket