ملائیشیا: غیرقانونی تارکین ملازم رکھنے پر جرمانہ

download

انٹرنیشنل ڈیسک، کوالالمپور

7  جنوری           2022 

مشرق بعید کے ملک ملائیشیا میں غیر قانونی تارکین کو ملازمت اور رہائش فراہم کرنے پر دو شہریوں کو جرمانوں کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 42 سالہ مرد شاؤ پر چار غیر قانونی تارکین کو ملازمت دینے کا  الزام ثابت ہوا جن میں فلپائن کے تین اور انڈونیشیا کا  ایک باشندہ شامل ہے۔ عدالت نے اسے ہر غیرقانونی شخص کے بدلے دس ہزار رنگٹ کا جرمانہ کیا۔ شاؤ کو 40 ہزار رنگٹ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں دو ماہ جیل میں گزارنے ہوں گے۔ اس نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے جرمانہ چار اقساط میں جمع کروانے کی اجازت دی جائے جسے قبول کر لیا گیا۔

دوسری جانب لوونتھ نامی خاتون کو ان چار غیر قانونی تارکین کو  کرائے پر رہائش فراہم کرنے کے جرم میں 20 ہزار رنگٹ جرمانہ کر دیا گیا۔ اس نے بغیر کسی قانونی دستاویز کے ان تارکین کو اپنے گھر میں رہنے کی اجازت دی تھی۔ ملائیشیا کے قانون کے مطابق غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر دس ہزار سے پچاس ہزار رنگٹ جرمانہ، ایک سال تک قید کی سزا یا دونوں سزائیں اکٹھی بھی ہو سکتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket