کورونا کا شکار 6 غیر ملکی سیاح تھائی لینڈ میں غائب

download

انٹرنیشنل ڈیسک، بنکاک

7  جنوری           2022 

تھائی لینڈ کی پولیس چھ ایسے غیر ملکی سیاحوں کو تلاش کر رہی ہے جو ملک میں آنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کروا کر رزلٹ آنے سے پہلے ہی فرارہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ  سیاح ’ٹیسٹ کراؤ اور جاؤ‘ کی پالیسی کے تحت تھائی لینڈ آئے ہیں۔

فرار ہونے والوں میں فرانس اور پولینڈ کے دو، دو جبکہ ناروے اور سوئٹزرلینڈ کا ایک ایک شہری شامل ہے اور ان کی عمریں 31 سے 62 سال کے درمیان ہیں۔ حکام اس لیے بھی زیادہ پریشانی کا شکار ہیں کہ ان تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کے ہوٹل کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز جلدی میں ہوٹل سے چیک آؤٹ کر کے نکل گئے تھے۔

حکام کو شبہ ہے کہ انہوں نے قرنطینہ سے بچنے کے لیے راہ فرار اختیار کی۔ انہیں پتایہ اور بنکاک میں تلاش کیا جا رہا ہے۔  

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket