دبئی میں 2 پاکستانیوں کی لاٹری نکل آئی

Zubari Ibrahim

زبیر ابراہیم، دبئی

8  جنوری           2022 

متحدہ عرب امارات کی غیر سرکاری محظوظ لاٹری جیتنے والے 3 خوش نصیبوں میں دو پاکستانی شامل ہیں۔

ابو ظہبی میں رہائش پذیر عاصم نامی پاکستانی نے اپنی سالگرہ کے دن ایک لاکھ درہم کی لاٹری جیتی۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کام کرنے والے عاصم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال ان کے لئے خوش قسمت ثابت ہوا ہے۔

لاٹری جیتنے والے دوسرے پاکستانی کا نام ذوہیب ہے اور وہ دبئی کی ایک کمپنی میں مارکیٹنگ مینجر ہیں۔ ذوہیب انعامی رقم سے پاکستان میں پراپرٹی خریدنا چاہتے ہیں۔

ایک لاکھ درہم جیتنے والے تیسرے شخص کا تعلق بھارت سے ہے۔ کویت میں بطور نرس خدمات سرانجام دینے والے سونی کا کہنا ہے کہ وہ سخت مالی مشکلات کا شکار تھے اور مسلسل لاٹری نکلنے کی دعائیں کر رہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket