برطانیہ میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

8  جنوری           2022 

کورونا ویکسی نیشن کی دونوں ڈوز لگوانے والے مسافروں کے لیے اب برطانیہ داخل ہونے کے لیے پہلے سے کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر مسافر کے لیے برطانیہ پہنچنے کے بعد سات روز کا اپنے گھر پر قرنطینہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ تاہم برطانیہ آنے کے بعد ہر مسافر کو کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا جو مثبت آنے کی صورت میں ضوابط کے مطابق قرنطینہ لازمی کر دے گا۔

ائر لائنز، ہوٹلز اور فوڈ انڈسٹری سے اس حکومتی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ سفر سے جڑی تمام انڈسٹری کو اس فیصلے سے حوصلہ اور امید ہوئی ہےکہ اس ڈوبتی انڈسٹری کو بچایا جا سکتا ہے۔برطانیہ آنے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانے اور قرنطینہ کے باعث سیاحت کے لیے برطانیہ آنے والے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں کئی گنا کمی واقع ہو گئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket