برطانیہ: پناہ گزین انتہائی خستہ گھروں میں رہنے پر مجبور

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

8  جنوری           2022 

برطانوی حکومت کی جانب سے پناہ گزینوں کوانتہائی خراب حالت والے گھر فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آیا ہے جس میں ثابت ہوا ہے کہ برطانوی ہوم آفس پناہ کی تلاش میں برطانیہ آنے والوں کو سستے ترین مکانات فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کرائے انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ان مکانوں کی حالت بھی انتہائی خستہ ہوتی ہے۔ رپورٹ میں دکھائے گئے پناہ گزینوں کے مکانوں میں سے زیادہ تر کے کمروں کی سیلنگ ٹوٹی ہوئی، فرش خراب اور مٹی سے بھرے ہوئے، کھڑکیاں اور الماریاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نطر آ رہی ہیں۔

حکومت کی سکیم کے تحت ہزاروں پناہ گزین یا تو ہوٹلوں میں رہ رہے ہیں یا قلیل مدتی گھروں میں ان کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہوم آفس ان اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ  پناہ گزینوں کو بہترین ممکنہ رہائش دی جا رہی ہے۔ پناہ گزین اور مہاجرین کے لئے کام کرنے والی این جی اوز نے ایسے گھروں کی حالت پر سوالات اٹھائے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پناہ گزینوں کو رہنے کے قابل بہتر رہائش دی جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket