افغان اور یمنی پناہ گزین کو برطانیہ چھوڑنے کا حکم

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

13  جنوری           2022 

برطانوی ہوم آفس نے ایک یمنی اور ایک افغان شہری کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ چھتیس سالہ یمنی اور اکیس سالہ افغان شہری کو کہا گیا ہےکہ اب ان کے ممالک میں حالات سازگار ہیں اس لیے وہ واپس جا سکتے ہیں۔

اس سے پہلے ایک شامی شہری کی درخواست بھی مسترد ہوئی اور اسےبھی اپنے وطن واپس جانے کا کہا گیا۔ہوم آفس اور انسانی حقوق کی تنظیمیں یمن، شام اور افغانستان کو خطرناک ممالک قرار دیتی ہیں ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہوم آفس کے ایسے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تنظیموں کے مطابق افغانستان، یمن اور شام میں  خانہ جنگی، سنگین جرائم اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ ایسے حالات میں پناہ گزیوں کو واپس بھیجنا بہت بڑا خطرہ ہو گا۔

تینوں ممالک سے روزانہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خبریں تواتر کے ساتھ آ رہی ہیں اس کے باوجود یہاں کے شہریوں کو واپس بھیجنا ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket