آبادی میں کمی، برطانیہ کو مہاجرین کی ضرورت پڑے گی

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

13  جنوری           2022 

حکومتی ادارے او این ایس کے مطابق برطانیہ میں سن 2030 تک اموات زیادہ اور بچوں کی پیدائش کم ہوگی۔ ماہرین کے مطابق ایسی صورتحال میں برطانیہ کو جوان لیبرفورس کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چند سال میں بوڑھوں کی تعداد میں اضافہ جبکہ جوانوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس فرق کو مہاجرین پورا کر سکتے ہیں۔ اعداد شمار کے مطابق 2.2ملین مہاجرین کی وجہ سے برطانیہ کی آبادی میں اضافہ ہو گا اور لیبر کی کمی کو مہاجرین پورا کر سکیں گے۔ او این ایس کی رپورٹ کے مطابق 2045 تک برطانیہ کی آبادی 71 ملین ہو گی۔ کنگز کالج لندن میں معاشیات کے پروفیسر جوناتھن پورٹس کے مطابق نوجوان جوڑے اب بچے پالنے سے کتراتے ہیں اس کی کئی وجوہات ہیں ۔ بے روزگاری، اچھی نوکری یا کم تنخواہ ، گھروں کے کرایوں میں اضافہ یا گھر بہت چھوٹے ہونا، بچوں کی دیکھ بھال پر ہونے والے اخراجات کی وجہ سے بچے کم پیدا ہو رہے ہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket