ائیر بلیو کل سے یو اے ای ، پاکستان آپریشن بحال کر دے گی

Zubari Ibrahim

زبیر ابراہیم، دبئی

14  جنوری           2022 

پاکستان کی سب سے بڑی نجی ائیر لائن ائیر بلیو کی پاکستان اور یو اے ای کے درمیان پروازیں کل سے بحال ہو رہی ہیں۔ کورونا کے باعث لگنے والی سفری پابندیاں نرم ہونے اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھنے کے بعد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ائیر لائن کے مطابق اس کی پہلی پرواز 15 جنوری بروز ہفتہ دبئی سے مسافروں کے لیے کراچی جائے گی۔ ائیر بلیو نے اگست 2016 میں کراچی سے دبئی آپریشن بند کیا تھا جو پانچ سال کے وقفے کے بعد بحال ہونے جا رہا ہے۔ ائیر بلیو ہر ہفتے 56 پروازیں آپریٹ کر ے گی جن میں دبئی سے 28،شارجہ سے 16 اور ابو ظہبی سے 12 فلائٹس شامل ہوں گی۔ ائیر بلیو کے پاس تمام طیارے ائیر بس کمپنی کے ہیں جن کی تعداد گیارہ ہے۔ حال ہی میں اس نے اپنے فضائی بیڑے میں دو نئے طیارے شامل کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket