جاپان آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ 10 روز کر دیاگیا

download

انٹرنیشنل ڈیسک، ٹوکیو

14  جنوری           2022 

جاپان نے اپنے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے وطن واپس آنے کی صورت میں قرنطینہ کے دنوں میں کمی کر دی ہے۔ وزارت خارجہ  کے اعلان کے مطابق ہفتہ 15 جنوری سے جاپان واپس آنے والوں کو پندرہ کی بجائے دس دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔ ان میں ایسے ممالک سے آنے والے مسافر بھی شامل ہیں جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

نئے غیرملکیوں کے لیے جاپان میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہے جو بدستور جاری رہے گی۔جاپان کے ادارہ برائے متعدی امراض کا کہنا ہے کہ  اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کا انکیوبیشن ٹائم تین روز ہےتاہم اس کی علامات دن روز کے اندر ظاہر ہوتی ہیں۔ اس لیے باہر سے آنے والوں کو دس روز کے لیے قرنطینہ کی شرط سے گزرنا ہو گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket