برٹش نیوی پناہ گزینوں کو برطانیہ میں داخل ہونے سے روکے گی

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

17  جنوری           2022 

 برطانوی حکومت کے منصوبے کے مطابق برٹش رائل نیوی پناہ گزینوں کو سمندری راستے سے فرانس سے برطانیہ میں داخل ہونے سے روکے گی۔ فرانس سے برطانیہ ہر سال ہزاروں لوگ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے داخل ہو تے ہیں۔

گزشتہ سال 28000 سے زیادہ پناہ گزین فرانس سے برطانیہ داخل ہوئےتھے۔ ایسی صورتحال کے بعد برطانوی حکومت آئندہ چند ہفتوں میں رائل نیوی کو یہ ذمہ داری سونپے گی کہ وہ انگلش چینل سے برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کا راستہ روکے۔ حکومتی اعلان کے بعد سیاست دانوں نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹوری پارٹی کے اپنے ایم پی نے کہا کہ رائل نیوی کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنے کا مطلب ہے نیوی کی جو دفاعی ذمہ داریوں پر سمجھوتہ کیا جائے۔ان کے مطابق اس وقت برطانیہ کو چین اور روس سے دفاعی خطرات ہیں ایسی صورتحال میں رائل نیوی کو اصلی خطرات سے نمٹے کے بجائے دوسرے معاملات میں الجھایا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket