چین میں شرح پیدائش تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

download

انٹرنیشنل ڈیسک، بیجنگ

17  جنوری           2022 

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں گزشتہ سال شرح پیدائش  ریکارڈ کم ترین سطح تک گر گئی ہے۔ چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نےبتایا ہے کہ فی ایک ہزار باشندوں میں شرح پیدائش 7.52 ریکارڈ کی گئی۔ یہ چین میں سن 1949 میں شرح پیدائش کا ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے سب سے کم سطح ہے۔

چین نے سن 2016 میں ایک بچے کی متنازعہ پالیسی کو ختم کر دیا تھاجس کے تحت دوسرا بچہ پیدا کرنے کو قابل تعزیر جرم قرار دے دیا گیا تھا۔ اس قانون کے باعث بچوں میں بہت سے نفسیاتی اور سماجی مسائل بھی پیدا ہوناشروع ہو گئے تھے۔ تاہم  اس وقت بھی زیادہ مالی بوجھ کی وجہ سےچینی شہریوں کی اکثریت زیادہ  بچے پیدا کرنے کے خلاف ہے۔ چین کی آبادی ایک ارب چالیس کروڑ افراد سے تجاوز کر چکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket