فرانس: 82 کروڑ کی منی لانڈرنگ، 11پاکستانی گرفتار

International Desk

انٹرنیشنل ڈیسک، پیرس

23  جنوری           2022 

فرانس کی پولیس نے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقوں میں چھاپے مار کر گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تمام افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ملزموں نے گزشتہ دو سال کے دوران جعلی دستاویزات، جعلی کمپنیوں اور بنک اکاؤنٹس کے ذریعے 82 کروڑ روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی۔

یہ منی لانڈرنگ جعلی کمپنیوں کے نام پر مختلف بنکوں میں 180اکاؤنٹس کھول کر کی گئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 287جعلی شناختی دستاویزات بھی برآمد کی ہیں جنہیں جعلی کمپنیوں اور بنک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس نیٹ ورک کے 40 بنکوں میں موجود 20کروڑ روپے بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ گرفتاری کے دوران ان سے دو کروڑ 68لاکھ روپے کی یورپی کرنسی بھی ملی ہے۔ پولیس اس نیٹ ورک کے خلاف گزشتہ ایک سال سے تحقیقات کر رہی تھی اور اس وقت نیٹ ورک کے مزید کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket