کینیڈین امیگریشن حکام کے فیصلوں پر محتسب مقرر کرنے پرزور

ٹورنٹو (محمد اویس)

کینیڈین امیگریشن کی درخواستوں پر حکام کے غلط فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی جلد اور مؤثر سماعت کے لیے محتسب مقرر کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ یہ مطالبہ ہاؤس آف کامنز کی شہریت اور امیگریشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ آٹھ ماہ کے اعدادو شمار کے جائزے کے بعد مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ کمیٹی نے متعدد درخواستگزاروں سے مل کر ان کی رائے بھی معلوم کی۔ تفصیلی انٹرویوز کے دوران انکشاف ہوا کہ ان کی زیادہ تر شکایات سٹیٹس معلوم کرنے میں مشکلات، ویزا افسروں کے فیصلوں میں غلطیوں، طویل انتظار ا ور پراسیسنگ کے نظام میں خرابیوں سے متعلق تھیں۔ موجودہ نظام میں شکایت کی صورت میں درخواستگزاروں کو عدالتوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے جس پر ان کے اخراجات اٹھتے ہیں۔ اس صورتحال میں محتسب کے تقرر سے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہو گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket