سعودی عرب کا 3 شاہی محل لگژری ہوٹل میں بدلنے کا اعلان

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

22  جنوری           2022 

شاہی محلات صرف شاہی خاندان کے ہی نصیب میں ہوتے ہیں لیکن اب آپ کو اپنے اس خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ سعودی عرب نے اپنے تین شاہی محلات کو لگژری ہوٹلوں میں بدلنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہی محلات کو لگژری ہوٹلوں میں بدلنے کے لیے بوتیک گروپ کے نام سے باقاعدہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ سب سے پہلے دارالحکومت ریاض کے طویق پیلس اور ریڈ پیلس جبکہ ساحلی شہر جدہ کے الحمرا پیلس کو انتہائی پر تعیش ہوٹلوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

ہوٹلوں میں بدل جانے کے بعد ان تینوں محلات میں لگژری کے شوقین سیاحوں کو 224 ولاز، سوئٹس اور کمرے دستیاب ہوں گے جن میں شاہی خاندان کو فراہم کی جانے والی سہولیات میسر ہوں گی۔ ہوٹلوں کے بعد اگلے مرحلے میں بڑے سعودی شہروں میں لگژری ریستوران کھولے جائیں گے۔ سعودی عرب اس وقت قدرتی تیل برآمد کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے لیکن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملکی معیشت کو متنوع بنانے کے جارحانہ منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ سن 2030 تک سعودی حکومت سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مجموعی قومی پیداوار کے دس فیصد تک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket