حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

امریکی سرحدوں پر پناہ گزینوں سےغیر انسانی سلوک

Burhan Chaudhary

برہان چوہدری، واشنگٹن ڈی سی

22  اکتوبر 2021

امریکی امیگریشن آفیسرز کی تحقیقات میں سرحدوں پر تعینات بارڈر پٹرول آفیسرز کی جانب سے پناہ گزینوں کے ساتھ انتہائی انسانیت سوز سلوک کا انکشاف ہواہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے اکٹھی کی گئی 160 سرکاری رپورٹوں میں امریکی پناہ کے متلاشی غیر ملکیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جانا سامنے آیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جب ہنڈوراس کے ایک پناہ گزین نے واپس بھیجے جانے والی دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کیا تو  امریکی آفیسر نے اسے دھمکی دی کہ اسے جیل میں ڈال دیا جائے گا جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی جائے گی۔

ایک خاتون پناہ گزین نے بتایا کہ جب اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو آفیسر نے اسے پکڑ کر زمین پر گرا دیا اور اسے بار بار زمین پر پٹخنے کے علاوہ اس کی پسلیوں میں ٹھڈے مارتا رہا جس پر اس کا خون نکلنا شروع ہو گیا۔ یہ رپورٹ سن 2016 سے 2021 کے دوران پیش آنے والے واقعات میں سے چند واقعات کی تحقیقات پر مبنی ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے ایسے افسروں کو سزا دینے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کو عام کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket