کینیڈا میں اومیکرون کے دو مریضوں کا انکشاف

10156022_818120871541043_8286048826052837771_n

محمد اویس، ٹورنٹو

29  نومبر 2021

کینیڈا میں کورنا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے دو مریضوں کے انکشاف کے بعد حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ دونوں افراد نائیجیریا سے کینیڈا پہنچے تھے۔

کینیڈا کے نائب وزیر اعظم کرسٹن ایلیٹ اور چیف میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ ڈاکٹر کیرن مور نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ان دو مریضوں کا انکشاف اوٹاوہ میں ہوا ہے۔ اعلان کے مطابق دونوں مریضوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور ان تمام افراد کا پتہ چلایا جا رہا ہے جن سے انہوں نے ملاقات کی۔ بیان میں مرکزی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کینیڈا میں داخل ہونے کے تمام پوائنٹس پر تمام مسافروں کی کورونا سکریننگ لازمی قرار دے کیونکہ نئی قسم کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یہ سب سے مؤثر اقدام ہے۔ کینیڈا گزشتہ 14 روز کے دوران جنوبی افریقی ممالک میں سفر کرنے والوں پر سفری پابندی کا اعلان بھی کر چکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket