امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش، 53 افراد ہلاک

download

انٹرنیشنل ڈیسک، میکسیکو سٹی

10  دسمبر 2021

تارکین وطن کا کنٹینر الٹنے سے امریکہ میں داخل ہونے کے خواہشمند 53 افراد ہلاک ہو گئے۔

میکسیکو کے حکام کے مطابق تارکین کنٹینر میں سوار ہو کر امریکی سرحد کی جانب جا رہے تھے کہ ریاست چیاپاس میں حادثہ پیش آ گیا۔ کنٹینر تیزی کے ساتھ ایک موڑ کاٹتنے ہوئے الٹ گیا۔ اس میں 100 سے زائد افراد کو ٹھونسا گیا تھا۔ کنٹینر الٹنے کے بعد لوگ ایک دوسرے کے نیچے پھنس گئے اور دم گھٹنے سے درجنوں ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کے علاوہ 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تارکین کا تعلق جنوبی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا سے ہے اور وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے امریکہ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket