مہاجرین سے ناروا سلوک، پوپ کی یورپی یونین پر تنقید

download

انٹرنیشنل ڈیسک، ایتھنز

10  دسمبر 2021

 پوپ فرانسیس نے یونان میں مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور یورپی یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہاجرین اس سے بہتر سلوک کے حقدار ہیں۔ اس جدید دور میں بھی انسانوں کو زنجیر یوں اور سخت سیکیورٹی میں رکھنا  انسانیت نہیں۔ پوپ فرانسیس نے یورپی یونین اور دینا سے التجا کی کہ پناہ گزینوں اور مہاجرین سے اچھا سلوک کیا جائے۔

انہوں نے مہاجرین سے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کے وہ ان کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ پاپ نے کہا مہاجرین کو اپنے ملکوں غلامی، غربت اور موت جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ پوپ کا کہنا تھا یہ سب دیکھ کر انہیں پچھلی صدی کے یہودی کیمپ یاد آتے ہیں۔ دنیا مل کر اس انسانی بحران سے نمٹے۔ یاد رہے یونان اور سائپریس نے باڑ اور سخت سیکورٹی حصار بنا کر پناہ گزیوں کو یورپ داخلے دے روک رکھا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket