برطانیہ: پناہ گزینوں کی صحیح عمر پکڑنے کا فیصلہ

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

8  جنوری           2022 

برطانوی حکومت کے مطابق پناہ گزین اور مہاجرین اپنی غلط عمر لکھواتے ہیں اور ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے صحیح عمر کا تعین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ حکومت اب اس مقصد کے لئے سائنس کی مدد لے گی جس سے پناہ گزینوں اور مہاجرین کی عمر جانچنے میں مدد ملے گی۔

برطانیہ  میں کم عمر والے پناہ گزینوں کو زیادہ سہولتیں ملتی ہیں اس لیے زیادہ تر مہاجرین اور پناہ گزین اپنی عمر حقیقی عمر سے کم لکھوا دیتے ہیں ۔ ہوم آفس کے مطابق دو ہزار اکیس کے پہلے نو مہینوں میں 1696 کم عمر پناہ گزینوں نے درخواست دی۔ بعد میں تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ان میں  سے 1118 افراد نے جھوٹ بول کر اپنی عمر کم لکھوائی تھی۔ اب ٹھیک عمر پتہ کرنے کے لئے ایکسرے، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی جیسے سکینز کئے جائیں گے۔حکومت کو توقع ہے کہ طبی سائنس کی مدد سے درست ڈیٹا اکٹھا ہو گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket