ترکی نے قرنطینہ کی مدت کم کر کے 7 روز کر دی

download

انٹرنیشنل ڈیسک، انقرہ

8  جنوری           2022 

کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے ترکی نے قرنطینہ کی مدت کر کے سات روز کر دی ہے۔ جب سے کورونا شروع ہوا ہے ترکی میں یومیہ کیسز کی تعداد بلند ترین شرح پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ آئندہ کورونا کا شکار ہونے والے افراد سات روز قرنطینہ کریں گے۔ اگر پانچویں روز ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ منفی آ جائے تو ان کا قرنطینہ ختم کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کو بھی قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کے باوجود ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔ وزیر صحت نے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل یقینی بنائیں۔ انہوں نے بوسٹر شاٹ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک باقی تمام کاروبار بند نہیں ہو جاتے، سکول بند نہیں کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket