مغربی لندن، پناہ گزینوں کی رہائش بہتر کرنے کا حکم

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

12  جنوری           2022 

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے انتخابی حلقے میں رہنے والے پناہ گزینوں کے گھروں کی حالت انتہائی خراب تھی۔ دی گارڈین اخبار کی رپورٹ کے بعد حکام نے ایکشن لیتے ہوئے پناہ گزینوں کو رہائش فرام کرنے والی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ گھروں کی حالت بہتر کی جائے۔ ہوم آفس نے اس بات کو تسلیم کیا ہے پناہ گزیوں کو فراہم کئے گئے گھروں کی حالت بہت عمدہ نہیں۔

اخبار کے مطابق سنٹرل لندن کے ہوٹلز جہاں عارضی طور پر پناہ گزینوں کو ٹھہرایا گیا ہے ان کی حالت بھی خراب ہے۔ ہوٹلز میں مٹی، کیڑے مکوڑے ، صفائی اور دیگر سہولتوں کا معیار ٹھیک نہیں۔ کمپنیوں کو گھروں کی حالت بہتر کرنے کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی تاہم انہیں فوری طور پر اس سلسلے میں اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے۔ کمپنیوں سے حکام کو باقاعدگی کے ساتھ گھروں کی حالت کے بارے میں رپورٹ جمع کروانے کا بھی کہا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket