جاپانی پاسپورٹ نمبر ون، پاکستان کا 108 واں نمبر

Kiran Hameed

کرن حمید، اسلام آباد

13  جنوری           2022 

دنیا میں پاسپورٹوں کی اہمیت کے لحاظ سے ان کی درجہ بندی کرنے والے ادارے ہینلے انڈیکس نے نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں جاپان کے پاسپورٹ کو دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے  کیونکہ جاپانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو دنیا میں سب سے کم ویزے لینا پڑتے ہیں اور زیادہ تر ممالک میں جاپانی بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

ٹاپ ٹین طاقتور ترین پاسپورٹس میں جرمنی دوسرے، فن لینڈ تیسرے، آسٹریا چوتھے، آئرلینڈ پانچویں، بیلجیم چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، پولینڈ آٹھویں، لتھوانیہ نویں اور ایسٹونیہ دسویں نمبر پر ہے۔  

افغانستان کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے کم اہمیت رکھنے والا پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کے لیے بھی صورتحال بہت اچھی نہیں کیونکہ یہ 111 میں سے 108 ویں نمبر پر ہے۔ لسٹ میں شامل ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ صرف افغانستان، عراق اور شام سے بہتر قرار پایا ہے جبکہ یمن، صومالیہ اور نیپال کے پاسپورٹ بھی پاکستانی پاسپورٹ سے زیادہ طاقتور شمار کئے گئے ہیں۔ فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کو 108 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket