برسلز: انسانی سمگلر کو 15 سال قید کی سزا

Umer Bilal Dhilloon Belgium

عمر بلال ڈھلوں، برسلز

19  جنوری           2022 

بیلجیم کی ایک عدالت نے مہاجرین کی سمگلنگ میں ملوث ویتنامی شہری کو انسانی جانوں کے نقصان میں ملوث پانے پر قید کی سزا سنا دی ہے۔ 2019 میں بیلجیم سے برطانیہ جانے والے ٹرک میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس کی تفتیش کے بعد45 سالہ وہ وان ہونگ نامی ویتنام کے شہری کو گرفتار کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے آدھے افراد کو بیلجیم کے قریبی قصبے میں رکھا گیا اور برطانیہ جاتے ہوئے 39 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 31 مرد اور 8 عورتیں شامل تھیں۔ ان کی عمریں 18 سے 44 سال کے درمیان تھیں اور یہ تمام افراد دم گھٹنے یا سردی لگنے سے دم توڑ گئے تھے۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ویتنام سے تھا اور ان سے بھاری معاوضے لے کر انہیں غیر قانونی طریقے سے بیلجیم پہنچانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ مجرم قرار دئیے گئے شخص کو مجموعی طور پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 اس حادثے کے بعد لندن کے مشرقی علاقوں اور فرانس میں بھی ان ممالک کی پولیس نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کی تھیں جس کے بعد درجنوں افراد کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کی گئی تھی۔ اس کیس میں برطانیہ اور ویت نام میں متعدد ملزموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ فرانس میں 26 افراد گرفتاری کے بعد مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ منظم انداز میں کام کرنے والے یہ انسانی سمگلنگ کے یہ گینگ کسی بھی شخص کو غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل کرنے کے 24 ہزار یورو وصول کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket