یو اے ای، 3 خوش قسمت 3 لاکھ درہم کی لاٹری لے اڑے

Zubari Ibrahim

زبیر ابراہیم، دبئی

24  جنوری           2022 

محظوظ قرعہ اندازی میں 3 خوش قسمت فاتحین ایک ایک لاکھ درہم لے اڑے۔ تینتیس خوش قسمت شرکانے 61 ویں ہفتہ وار براہ راست قرعہ اندازی  میں حصہ لیا جن کے درمیان مجموعی طور پر دس لاکھ درہم کے انعامات تقسیم کئے گئے۔پانچ لکی نمبر بھی ڈراء میں شامل تھے۔ چار لکی نمبر جیتنے والون کو 30,303 درہم دیئے گئے۔اس کے علاوہ، 1,331 شرکا نے پانچ میں سے تین نمبروں کو ملایا اور ہر ایک نے 350 درہم کا تیسرا انعام حاصل کیا۔ریفل ڈرا میں تین خوش قسمت فاتحین کو ایک ایک لاکھ درہم دئے گئے۔ جیتنے والے خوش نصیب اشرف، شکر اللہ اور ولی تھے۔

 اس قرعہ اندازی میں جیتی گئی کل انعامی رقم 17 لاکھ 65 ہزار 850 درہم تھی۔ ایک کروڑ درہم کا سرفہرست انعام ابھی باقی ہے۔اس کا اعلان آئندہ ہفتہ 29 جنوری 2022 کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات نو بجے گرینڈ ڈرا میں کیا جائے گا۔ جو لوگ اس ہفتے کی قرعہ اندازی سے محروم رہ گئے وہ 35 درہم کی پانی کی بوتل خرید کر اگلے ڈرا میں شامل ہو سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket