سعودی عرب: پریمیم ریذیڈنسی ہولڈرز کو شہریوں والی سہولیات ملیں گی

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

24  جنوری           2022 

سعودی حکومت پریمیم ریذیڈنسی ہولڈرز کو تعلیم اور صحت کی سہولیات سے مستفید ہونے کی اجازت دینے کے لیے اقدام کرے گی۔ پریمیم ریذیڈنسی (خصوصی استحقاق اقامہ) کے حاملین جلد ہی ان خصوصی حقوق سے لطف اندوز ہو سکیں گے جو اب تک مملکت کے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں صرف سعودی شہریوں کو حاصل تھے۔سعودی پریمیم ریذیڈنسی سینٹر (پی آر سی) کااس سلسلے میں پریمیم ریذیڈنسی قانون میں نئی ترامیم کرنے کا ارادہ ہے۔قانون میں ترامیم کا مقصد غیرسعودی باشندوں کو پریمیم ریزیڈنسی فوائد حاصل کرنے کی اجازت دینا ہے۔فی الحال، سعودی عرب میں گرین کارڈ طرز کی نئی پریمیم ریذیڈنسی حاصل کرنے کے لئے غیر معمولی قابلیت اور ہنر کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار، کاروباری یاجائیداد کے مالک ہونا ضروری ہے۔ نئے اقدام کے مطابق، پریمیم ریزیڈنسی ہولڈرزکوصحت اور تعلیم کی سہولیات سے  مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ پریمیم ریذیڈنسی کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے حاملین کو سعودی اسپانسر یا آجر کی ضرورت نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket