کینیڈا کی پاکستان اور بھارت پر عائد سفری پابندیوں میں توسیع

ٹورنٹو (محمد اویس)

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے براہ راست آنے والی پروازوں پر عائد پابندی میں 30دن کا اضافہ کر دیا ہے۔کینیڈا نے کورونا وائرس کے باعث دونوں ملکوں سے آنے والی پروازیں بند کر دی تھیں۔ حکام نے صورتحال کا جائزہ لے کر پابندی 21جون تک بڑھا دی ہے۔مسافر اور بزنس فائٹس پر مکمل پابندی برقرار رہے گی تا ہم ویکسین اور دوسرا حفاظتی سامان لانے والی پروازوں میں کینیڈا میں لینڈنگ کی اجازت ہو گی۔

پاکستان اور بھارت سے کینیڈا آنے والے مسافراب بھی کینیڈا آ سکتے ہیں لیکن اسے کے لیے انہیں کسی تیسرے ملک میں ٹھہرنا ہو گا اور پرواز سے پہلے اسی ملک سے کوویڈ کا منفی ٹیسٹ بھی لینا ہو گا۔ پاکستان یا بھارت سے کروایا گیا کوویڈ ٹیسٹ کینیڈا آنے کے لیے قابل قبول نہیں ہو گا۔پاکستان اور بھارت کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والوں کو آمد کے 72 گھنٹوں کے اندر کوورونا کا منفی ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket