کینیڈا کو 12 شعبوں میں دنیا بھر سے ہنرمندوں کی تلاش

ٹورنٹو (محمد اویس)

کینیڈا کے مختلف صوبوں کو 12 شعبوں میں اعلیٰ ہنر مندوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔کینیڈا کے اعدادو شمار کا حساب رکھنے والے سرکاری ادارے کی تازہ رپورٹ میں ان شعبوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ایسے شعبے ہیں جن میں کام شروع کرنے کے چار سال بعد سالانہ آمدنی ایک لاکھ کینیڈین ڈالرز سے بڑھ جاتی ہے۔ ان شعبوں میں انڈسٹریل الیکٹریشن (البرٹا)، ریفریجریشن اور ائر کنڈیشننگ مکینک (سسکا چوان)، ٹرک اور ٹرانسپورٹ مکینک (پورا کینیڈا)، آٹو موٹیو سروس ٹیکنیشن (نوناوٹ)، ہیوی ڈیوٹی ایکوئپمنٹ ٹیکنیشن (البرٹا)، انڈسٹریل مکینک (سسکاچوان)، سٹیم اور پائپ فٹر (نووا سکوشیا)، ویلڈر (برٹش کولمبیا)، کنسٹرکشن الیکٹریشن (اونٹاریو اور برٹس کولمبیا)، پلمبر (اونٹاریو)، شیٹ میٹل ورکر (نیو فاؤنڈ لینڈ ایک لیبرا ڈور) اور کارپینٹر (کیوبیک) شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket