حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سعودی عرب:12 سال سے چھوٹے بچوں کے سکول نہیں کھلیں گے

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

20  اکتوبر 2021

سعودی حکام نے کورونا وائرس کے باعث آٹھویں کلاس سے چھوٹی جماعتوں کے بچوں کو گھر پر ہی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے ان بچوں کو 31 اکتوبر سے سکولوں میں حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا تھا۔سعودی وزارت تعلیم نے اگست میں صرف ان طلبہ کو سکولوں میں آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کورونا پھیلنے کی شرح کا مزید ڈیٹا لے کر بچوں کے سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔  سعودی عرب میں اب تک 4 کروڑ 48 لاکھ افراد کو ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک دی جا چکی ہے جبکہ 2 کروڑ8 لاکھ سے زائد شہری ویکسی نیشن مکمل کروا چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket