نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے ائر پورٹ آکلینڈ پر باہر سے آنے والے مسافروں کی اکثریت کو بغیر سکریننگ جانے کی اجازت دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ائر پورٹ پر صرف 20 فیصد مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکام کو کورونا سے زیادہ پھلوں کی فکر ہے اور وہ بخار کا اندازہ لگانے کی بجائے بار بار پھلوں وغیرہ کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ آپ کے سامان میں موجود تو نہیں۔ ایک مسافر نے بتایا کہ وہ پابندیاں عائد ہونے کے بعد سے اب تک چھ مرتبہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سفر کر چکا ہے اور آسٹریلیا میں ہر مرتبہ اس کا مکمل چیک اپ کیا گیا جبکہ آکلینڈ ائرپورٹ پر اس کا ایک مرتبہ بھی چیک اپ نہیں کیا گیا۔حکام کا کہنا ہےکہ گرین زون سے آنے والے ایسے مسافر جو آکلینڈ، کرائسٹ چرچ یا کوئنز ٹاؤن اترتے ہیں ان میں سے 20 فیصد کا ٹمپریچر ہی چیک کیا جاتا ہے۔ ویلنگٹن میں تھرمل کیمروں کی مدد سے ہر مسافر کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket