کینیڈین ارکان پارلیمنٹ کا امریکہ کے ساتھ سرحد کھولنے کا مطالبہ

ٹورنٹو (محمد اویس)

کینیڈا کی حکمران جماعت کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آمدورفت کے لیے امریکہ کے ساتھ سرحد کھول دیں۔ کینیڈا نے امریکہ سے غیر ضروری سفر کرنے والوں پر اپنے دروازے گزشتہ سال مارچ سے بند کر رکھے ہیں۔ ہاؤس آف کامنز کی فنانس کمیٹی کے سربراہ وائن ایسٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سرحد کھولنے کا منصوبہ ایک مہینے میں پیش کیا جائے۔ ایسٹر کینیڈا، امریکہ بین الاقوامی پارلیمانی گروپ کے شریک چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی کو کینیڈا ڈے اور چار جولائی کو یوم آزادی کے موقع پر دباؤ بہت بڑھ جائے گا اس لیے جلد فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket