حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

جنوبی کوریا،غیر ملکی ورکرز کی چھٹی ایک مہینہ کر دی گئی

download

انٹرنیشنل ڈیسک، سیئول

16 اکتوبر 2021

جنوبی کوریا نے ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز کی چھٹی کے بعد ملک میں واپسی کی مہلت کم کر کے ایک ماہ کر دی ہے۔ اس سے پہلے غیر ملکی ورکرز تین ماہ تک ملک سے باہر رہ سکتے تھے۔ وزارت روزگار و محنت کا کہنا ہے یہ فیصلہ چھوٹے مینو فیکچرنگ یونٹس، زراعت، ماہی گیری اور ڈیری جیسی مصنوعات میں کام کے تسلسل کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی جس آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اس کی منظوری جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے رواں سال مارچ میں دی تھی۔

اس وقت قانون کے مطابق غیر ملکی 4 سال 10 ماہ تک جنوبی کوریا میں کام کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی غیر ملکی ورکر ایک ہی جگہ 4 سال 10 مہینے کام کریں تو انہیں مزید اتنی ہی مدت کے لیے کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ تین ماہ کے لیے ملک سے باہر رہیں۔ اس قانون کے خلاف شکایات سامنے آئی تھیں کہ 3 ماہ ورکرز کے باہر رہنے سے کام کے تسلسل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے اسے کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket