حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یورپ کے راستے میں 70ارب روپے کی دیوار بنانے کا منصوبہ

download

وارسا، انٹرنیشنل ڈیسک

16 اکتوبر 2021

پولینڈ نے سنٹرل یورپ کے ممالک میں داخل ہونے کے خواہشمند غیر قانونی تارکین وطن کا رستہ روکنے کے لیے بڑی دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے تحت یہ دیوار ہمسایہ ملک بیلاروس کی سرحد پر تعمیر کی جائے گی اور اس پر 40 کروڑ40 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 70 ارب پاکستانی روپے خرچ کئے جائیں گے۔ دیوار بنانے کا بل پولینڈ کی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے جس پر بحث کے بعد اسے منظور کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ جرمنی کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پولینڈ سے جرمنی میں داخل ہونے والے تارکین کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پولینڈ نے اگست میں بیلاروس کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کیا تھا جس پر اسے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا کہ اس کے بارڈر اہلکاروں کا رویہ تارکین کے ساتھ غیر انسانی رہا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران پولینڈ کے بارڈر گارڈز نے بیلاروس سے ملک میں داخل ہونے کی آٹھ ہزار کے قریب کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket