پاکستانی ائیر پورٹس پر کورونا بوسٹر ڈوز فری کر دی گئی

Kiran Hameed

کرن حمید، اسلام آباد

22  جنوری           2022 

پاکستان سے باہر جانے والے مسافروں کے لیے ائیر پورٹس پر کورونا وائرس کے خلاف بوسٹر شاٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بوسٹر شاٹ ایسے افراد کو لگایا جاتا ہے جنہوں نے کورونا کے خلاف دستیاب کسی بھی ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوا لی ہوں۔ پاکستان کی وفاقی وزارت صحت نے 27 اگست 2021 کو نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا کہ پاکستانی ائیر پورٹس پر قائم بوسٹر ڈوز سے شاٹ لگوانے والے ہر مسافر سے ایک ہزار 270 روپے وصول کئے جائیں گے۔  بوسٹر شاٹ  کی رقم وصول کرنے پر  مسافروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کے ساتھ ساتھ بوسٹر شاٹ بھی فری ہے تو پھر ائیر پورٹس پر رقم بٹورنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ وفاقی وزارت صحت نے آج ایک نیا نوٹی فی کیشن جاری کیا ہے جس کے تحت 27 اگست کا علامیہ واپس لے لیا گیا ہے ۔ آج سے تمام ائیر پورٹس پر کورونا بوسٹر بغیر معاوضے کے لگنے شروع ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket