حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کینیڈا، ایک لاکھ 80 ہزار ریستوران ورکرز نوکریاں چھوڑ گئے

10156022_818120871541043_8286048826052837771_n

محمداویس، ٹورنٹو

16 اکتوبر 2021

کینیڈا کے کھانے اور رہائش کے سیکٹر میں کام کرنے والے تقریباً ایک چوتھائی ملین ورکرز نے اس سیکٹر سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ سرکاری ادارے کی تحقیق کے مطابق اتنے بڑے پیمانے پر سیکٹر چھوڑنے کی وجوہات میں کم تنخواہیں اور کورونا جیسے عوامل نمایاں ہیں۔ سیکٹر سے رخصت ہونے والے افراد نے زیادہ تر اکاؤنٹنٹس، وکلا اور نقشہ نویسوں وغیرہ کے سیکرٹریز یا اسسٹنٹس کی نوکریاں اختیار کر لی ہیں۔

کینیڈا کے لیبر فورس سروے کے مطابق فوڈ سروسز میں نوکریوں کی تعدادکورونا شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں 14.8 فیصد کم ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کورونا ایس او پیز لاگو ہونے کے بعد ریستورانوں کی نوکری مشکل تر ہو گئی ہے کیونکہ اب آپ کو سارا دن خود ماسک پہنے رکھنا پڑتا ہے، گاہکوں کو ماسک اور ویکسی نیشن پوچھنے پر ان کے غصے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ساتھ آپ کو کورونا لاحق ہونے کا خطرہ بھی آپ کے سر پر منڈلاتا رہتا ہے جبکہ آپ کو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ کس وقت آپ کا سیکٹر ہی بند کر دیا جائے۔ ان حالات میں لوگوں کا ریستوران سیکٹر چھوڑ کر وائٹ کالر نوکریاں تلاش کرنا فطری عمل ہے جن میں نہ تو اتنے خطرات ہیں اور نہ ہی تنخواہیں اتنی کم ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket