حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سعودی عرب چھوڑنے والے7ہزار سے زائد افراد کی کارروائی مکمل

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

20  اکتوبر 2021

مدت ملازمت ختم ہونے پر سعودی عرب چھوڑ کر جانے والے 7ہزار 390 غیر ملکیوں کے کیسز نمٹا دئیے گئے ہیں۔یہ کیسز ان غیر ملکیوں کے سعودی آجروں کی جانب سے ضروری فیس ادا کرنے کے بعد نمٹائے گئے ہیں۔ ان افراد میں ایسے 71 ورکرز بھی شامل ہیں جو دوران ملازمت انتقال کر گئے تھے۔ ان کے ورثا کو مجموعی طور پر 9 لاکھ 61 ہزار ریال دئیے گئے۔

ملازمتیں مکمل کر کے واپس جانے والے ورکرز کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے آجر ان کے جائز واجبات بھی ادا نہیں کر رہے۔ حالیہ چند سال میں سعودی حکومت نے ان شکایات کا نوٹس لے کر آجروں سے ادائیگیاں یقینی بنانے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket