حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کویت:مختلف گروپوں کو وزٹ ویزے دینے کی سفارش

Waheed Saeed

محمد وحید سعید، کویت سٹی

20  اکتوبر 2021

کویتی حکام نے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو کویت کے وزٹ ویزے جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ جن شعبوں کے افراد کو وزٹ ویزوں کی سفارش کی گئی ہے ان میں سرکاری شعبہ صحت، نجی شعبہ صحت اور نجی شعبہ تعلیم شامل ہیں۔وزارت صحت، دفاع، نیشنل گارڈاور کے این پی سی کے ملازمین کے علاوہ ان کی بیگمات ا ور بچے بھی شامل ہیں۔

خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کے شوہروں اور سولہ سال سے چھوٹے بچوں کو بھی ویزے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ فوڈ سیکیورٹی، کسانوں، فشریز، لائیو سٹاک، پولٹری، ڈیری مصنوعات، بیکریز، فوڈ مارکیٹنگ، ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ کے شعبوں میں کام کرنے والوں کو پہلے سے موجود ضوابط کے مطابق شرائط پوری کر کے ویزے جاری کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket